شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں انٹر ہاسٹلز تقریری مقابلے کا انعقاد

ہفتہ 11 فروری 2017 23:45

سکھر۔ 11فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں پرووسٹ ہاسٹلز (گرلز اور بوائز) کے زیرِ اہتمام انٹر ہاسٹلز تقریری مقابلہ منعقد ہوا، تقریری مقابلہ کا عنوان یونیورسٹی کی تعلیم میں طلبہ کا کردار تھا۔ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر ڈین فیکلٹی آف فزیکل سائنسز اس موقع پر مہمانِ خصوصی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر فیاض رضا چانڈیو اعزازی مہمان تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طلبہ و طالبات نے کہا کہ طلبہ و طالبات یونیورسٹی کے اہم اسٹیک ہولڈرز ہیں جو ادارے کی بہتری اور قوم کی ترقی کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت یونیورسٹی میں پرامن تعلیمی ماحول ہے۔ مقابلے میں محمد فضل دین نے پہلی، مہ نور شاہ نے دوسری ، اقرا بھٹو نے تیسری اور رباب تنیو نے خصوصی پوزیشن حاصل کی۔ مقابلے میں منصفین کے فرائض حسن شیخ، پارس نیاز خاصخیلی، سید باقر شاہ نے سرانجام دیئے۔ کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات نے مقابلے میں شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر ، پروفیسرڈاکٹر فیاض رضا چانڈیو ، سید محمد وقار شاہ انتظامی افسر (ہاسٹلز) نے بھی خطاب کیا۔