صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے پریس کلب سکھر کے عہدیداران کو 50 لاکھ روپے کا چیک دیا

ہفتہ 11 فروری 2017 23:45

سکھر۔ 11فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ہفتے کے روز سکھر پریس کلب میں عہدیداران کو وزیر اعلی سند ھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے پریس کلب کیلئے اعلان کردہ 50 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ اس موقع پر پریس کلب کے صدر جان محمد مہر و دیگر نے مالی معاونت پرصوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے اس موقع پر اظہار خیالات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کو ترجیح دیتی ہے، انہوںنے کہا کہ روڈ حادثات میں انسانی جانوں کا ضیاع قابل افسوس ہے، قانون میں اس کی سزا کم ہے ، اس سلسلہ میں ٹرانپورٹ کی بابت نیا قانون لایا جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کی ترجیح ہے کہ ترقیاتی کاموںکا بلا تفریق کیا جائے۔