ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں میں سٹال سج گئے

ہفتہ 11 فروری 2017 23:45

چنیوٹ۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء)ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں میں سٹال سج گئے پھولوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ تفصیلات کے مطابق چنیوٹ شہر میں 14فروری ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے شہر کے مختلف بازاروں گلیوں اور چوکوں پیر بھٹہ بازار ، مدرستہ البنات روڈ، کچہری روڈ، ڈاکٹر عزیز علی روڈ، سرگودھا روڈ، چوک جتوتھان، شہید چوک میں پھولوں کے سٹال سج گئے ہیں جہاں پر شہریوں کی بہت بڑی تعداد ویلنٹائن ڈے کے دن کو منانے کیلئے خریداری میں مصروف ہیں ان سٹالوں پر سب سے زیادہ گلاب کے پھول ، گل دستے اور گجرے بڑی تعداد میں فروخت ہو رہے ہیں نوجوان بچے بزرگ اور خواتین کی بہت بڑی تعداد خریداری میں مصروف ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے پھول فروشوں کی تو جیسے اس دن عید ہو پھول مہنگے داموں بکنے لگے ہیں سٹالوں پر لگے ہوئے پھولوں کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگی ہیں دوکاندار منہ مانگے قیمتیں وصول کر رہے ہیں قیمتیں بڑھنے کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے اس وقت شہر کے مختلف علاقوں میں تقریبا 23کے قریب پھولوں کے سٹال لگے ہوئے ہیںپیر بھٹہ بازار میں فریش فلاور سنٹر سٹائل کے مالک مہندی حسن اور حمزہ اقبال، مہر سجاد حید ر سیال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے ہمارے کام میں بڑی تیزی آ جاتی ہے جس سے ہمیں معقول منافع حاصل ہو جاتا ہے ہم یہ پھول فیصل آباد لاہور اور پتوکی سے لیکر آتے ہیں ویلنٹائن ڈے کے دنوں میں پھولوں کی فروخت بہت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے پھول کم پڑ جاتے ہیں اور ان کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔