چوری کی دو مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی لوٹ لی گئی

ہفتہ 11 فروری 2017 23:45

جھنگ۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء)چوری کی دو مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پہلی واردات یوسف شاہ روڈ کے رہائشی ظفر اقبال کی دکان میں وائی جہاں سے نامعلوم چور تالے توڑ کر دو لیپ ٹاپ اور نقدی کل مالیتی ساڑھے پندرہ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔جبکہ دوسری واردات محلہ ارائیاں کے رہائشی وقار علی کے گھر میں ہو ئی جہاں ملزم محمد فہیم نے اس کے گھر میں گھس کر موبائل دون اور نقدی چھ ہزار روپے چوری کر لئے ۔ دونوں وارداتوں کے مقد ماے پولیس تھانہ کوتوالی نے درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔