جھنگ ، گرین پاکستان پروگرام کا افتتا ح

ہفتہ 11 فروری 2017 23:43

جھنگ۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء) وزیر اعظم پاکستان کے گرین پاکستان پروگرام کا جھنگ میں افتتا ح کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے گرین پاکستان پروگرام کے سلسلے میں ڈویژنل فارسٹ آفس جھنگ کے زیر اہتمام جنگل چک نمر 178ج ب موچیوالہ میں منعقد ہوئی جس میں مہمانِ خصوصی نواب خُرم خان سیال ایم پی اے تھے جنہوں نے ’’ارجن‘‘ کا پودا لگا کر وزیر اعظم پاکستان کے گرین پاکستان پروگرام کا جھنگ میں افتتا ح کر دیا ,اس موقع پرمحمد وقاص شاہ رینج فارسٹ آفیسر چنیوٹ، محمد انور شہزاد سب ڈویژنل آفیسر جھنگ اور گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر214ج ب موچیوالہ کے اساتذہ و بچوں نے کثیر تعداد نے شرکت کی، پروگرام کے تحت یہاں پر5ایکڑ رقبہ پر پودے لگا کر وزیر اعظم پاکستان کے گرین پاکستان پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :