موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے وکیل اور اسکی اہلیہ سے چھ لاکھ کی نقدی وزیورات لوٹ لئے

ہفتہ 11 فروری 2017 23:42

گوجرانوالہ۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء)موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر کار سواروکیل اور اسکی اہلیہ سے چھ لاکھ کی نقدی وزیورات لوٹ لئے،گکھڑ کے نواح کوٹ عنایت خاں کے رہائشی معروف وکیل طارق سلطان چیمہ ایڈووکیٹ جو گذشتہ رات اپنی کار نمبریLEB/8221پرسواراپنی اہلیہ کے ہمراہ لاہور سے واپس گھر کوٹ عنایت خاں جارہے تھے، کہ جونہی وہ اوجلہ خورد روڈ ظفر رائس ملز کے قریب پہنچے تو پیچھا کرتے دو مسلح موٹرسائیکل سوار نقاب پوش ڈاکوئوں نے انہیں گن پوائنٹ پر روک کر جان سے مارنے کی دھمکی دیکر طارق سلطان چیمہ سے اسکا پرس جسمیں مبلغ73,000/-روپے نقدی تھی ،وکالت لائسنس جبکہ دوسرے ڈاکو نے طارق سلطا ن چیمہ کی اہلیہ سے اسکا پرس جسمیں مبلغ23,000/-روپے نقدی،پہنے اورپرس میں پڑے مبلغ4,50,000/-مالیتی آٹھ تولے طلائی زیورات میں چھ عددطلائی چوڑیاںایک عدد انگوٹھی ایک عددطلائی لاکٹ سیٹ اور سام سنگ کا قیمتی موبائیل فون چھین کر فرار ہوگئے ، پولیس تھا نہ گکھڑ نے مقد مہ در ج کر لیا۔