ڈکیتی ،چوری کی وارداتوں میںموٹرسائیکل ،نقدی موبائل زیورات چرالئے گئے

ہفتہ 11 فروری 2017 23:41

گوجرانوالہ۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء) ڈکیتی ،چوری کی وارداتوں میںڈاکوموٹرسائیکل ،نقدی موبائل،جبکہ گھر سے سوادو لاکھ کی نقدی،پانچ لاکھ کے زیورات ودیگر سامان لے گئے ، واقعات کے مطا بق گکھڑ کے نواح بھگت گڑھ کے رہائشی صحافی محمد اسلم جٹ کے بیٹے محمدارسلان جٹ اپنے دوست فیصل اور توصیف کو ان کے موٹرسائیکل پر انہیں کالج ٹور پر جانے کیلئے کالج چھوڑنے جا رہا تھا ،کہ جو نہی وہ جی ٹی روڈ کالج کے سامنے پہنچے تو تین مسلح ڈاکوئوں نے ان پر اسلحہ تان کر جان سے مار نے کی دھمکی دیکر فیصل اور توصیف سے انکے ہنڈا 125موٹرسائیکل نمبری GAN/7413چھیننے کے علاوہ دو نوں سے چالیس ہزار مالیتی مو بائیلز فون،اور دس ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے،دوسرے وقوعہ میں گکھڑ کے نواح چکدادن کے رہا ئشی عامر محمود چیمہ جو اپنے گھر کوتالے لگا کر اپنی فیملی کے ہمراہ سلسلہ ملازمت اسلام آباد مقیم ہو گیا،کہ انکی غیر موجودگی میں چار نامعلوم چور چھت کے ذریعے انکے گھر گھس کر اندرونی کمروں کے تالے توڑ کر سیف توڑکر اس میں سے دو لاکھ بیس ہزار روپے نقدی،پانچ لاکھ کے مالیتی دس تو لے طلائی زیورات میںتین تولے کا طلائی گانی سیٹ،تین تولے کی چوڑیاں ،ایک تولے کی طلائی چین، تین تولے کی پانچ عدد رنگز،ہینڈی کیمرہ،ایل سی ڈی، ہوم تھیٹر،مائیکرواوون، عطر اور جوتے بھی چوری کر کے لے گئے ، واردات کا صبح انکے ہمسایوں نے فون کر کے اطلاع دی ، ملزمان کا سراغ نہ مل سکا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :