پی پی 122کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے کروڑوں کے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے، چودھری محمد اکرام

ہفتہ 11 فروری 2017 23:41

سیالکوٹ۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء)رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 122کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیاہے جن کی تکمیل سے عوام کامعیارزندگی بہتر ہوگا ۔یہ بات انہوں نے یونین کونسل پنڈی آرائیاں کے موضع رکھانے، کشنے والی اور شفیع دا پٹھہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے دوران بتائی۔

(جاری ہے)

یوسی چیئرمین معراج دین رحمانی اور وائس چیئرمین مظفر اقبال چیچی کے علاوہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے مقامی حکام بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے ۔ایم پی اے چودھری محمد اکرام نے پبلک ہیلتھ کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہ منصوبے دیرپا ثابت ہوں اور علاقہ کے عوام ان سے عرصہ دراز تک استفادہ حاصل کرسکیں اور منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اندر مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات میں عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو نبھائیں گے اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کریں گے ۔