حکومت ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے ہمسائیہ ممالک سے بہتر تعلقات کی خواہاں ہے ، چوہدری ارمغان سبحانی

ہفتہ 11 فروری 2017 23:41

سیالکوٹ۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء)رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی نے کہا ہے کہ حکومت ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے ہمسائیہ ممالک سے بہتر تعلقات کی خواہاں ہے ۔ ایران کی شمولیت سے سی پیک کو تقویت ملے گی اور خطے میں خوشحالی آئے گی ۔

(جاری ہے)

چین ، پاکستان اور ایران مل کر سی پیک کے حوالے سے خطے میں ترقی و خوشحالی کی نئی تاریخ لکھ سکتے ہیں ۔ ایران کا سی پیک میں شامل ہونا خطے کی ترقی کا باعث بنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوںکی بد ولت پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے جس کا کر یڈٹ ا وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو جاتا ہے ۔