حکو مت کا وژن صرف ملک کے عوام کی خدمت ہے ،، رکن قو می اسمبلی بیر سٹر عثمان ابراہیم

ہفتہ 11 فروری 2017 23:41

گوجرانوالہ۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء) رکن قو می اسمبلی بیر سٹر عثمان ابراہیم نے کہا ہے کہ حکو مت کا وژن صرف ملک کے عوام کی خدمت ہے ، جس کا صلہ آج پورئے ملک میں خو شحالی کادور شروع ہو چکا ہے ،بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں اپنا سرمایہ لگانے میں دلچسپی لینے لگے ہیں،میں نے ہمیشہ اپنے حلقہ کے عوام کو ان کے حقوق دلوانے کیلئے کی بھر پور جدو جہد کی ہے اور اس بات کا ثبوت عوام کے سامنے ان کے گھروں کے آگے پختہ گلیاں ،نالیاںتعمیر ہونے کے ساتھ سوئی گیس اور سیوریج کے نظام میں بہتری آئی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے رضوان اسلم بٹ کے ہمراہ کچی پمپ والی نمبر2بازار میں کارکنوں کی جانب سے ایک منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا،- اس موقع پر،محمد عمر بٹ،ڈاکٹر محمد عمر مغل،حاجی محمد رحمت،عمران ظفر غوری،نصراللہ ناز بٹ،اور نواز انصاری ، حا جی سلطان احمد، ڈاکٹر احسان،شہزاد احمد مٹھو،رانا رضوان، محمد خادم،مٹھی سنیارا،بابا بشیر انصاری، بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :