رکن صو با ئی اسمبلی توفیق بٹ کا سول ہسپتال کا اچانک دورہ

ہفتہ 11 فروری 2017 23:41

گوجرانوالہ۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء) رکن صو با ئی اسمبلی توفیق بٹ نے سول ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر کیے جا نے واے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈ زکا معائنہ بھی کیا،ایم پی اے نے وہاں ایک گھنٹہ ڈیوٹی دی ،مریضوں اوران کے لواحقین نے ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے آپ نے ہسپتال کے اچانک دورے شروع کیے ہیںتو بہت بہتری آئی ہے۔

ڈاکٹروں اورپیرا میڈیکل سٹاف کا رویہ اچھا ہے اورادویات بھی ملتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، ہسپتال میں عملہ کی غفلت سے آئے روز شکایات موصول ہو رہی تھیں لیکن ڈی سی گوجرانوالہ عامر جان کی کاوشوں سے معاملات اب کافی حد بہتر ہو چکے ہیںاور ان میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا اطمینان ہی میری کامیابی ہے اور جب کوئی مریض کہتا ہے کہ میرا علاج ٹھیک ہورہا ہے تو میرا خون بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہسپتالوں کی صورتحال بدلنے کا تہیہ کیا ہوا ہے اور اس مقصد کیلئے وسائل میں کمی نہیں آنے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :