ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد کے ہمراہ دورہ

ہفتہ 11 فروری 2017 23:41

گوجرانوالہ۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طارق قریشی نے تین مختلف مقامات جن میں گکھڑ سولجر سی این جی کے قریب واقع 18ایکڑ سرکاری اراضی ،اوجلہ کلاں اور گکھڑ سبزی منڈی کے سامنے واقع دو دیگر پرائیویٹ جگہوں کا اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد کے ہمراہ دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

دورہ کے موقع پر انہوں نے حکومتی ہدایات کے مطابق سائٹس کا جائزہ لیا اور ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ تینوں مقامات کا نقشہ اور رپورٹ تیار کر کے پیر تک انکے آفس کو ارسال کی جائیں تا کہ رپورٹ پنجاب حکومت کوارسال کی جا سکے، کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو تفریح کے مزید بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے حکومت پنجاب ضلع میں نئے کھیل کے میدان تعمیر کر رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جگہ کی نشاندہی کے بعد رپورٹ حکومت کوارسال کی جائے گی تا کہ حکومتی منظوری کے فوری بعد سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر کا فوری آغاز کیا جا سکے ،دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد محمد انور بریار، ایچ وی سی پرویز اور متعلقہ ریونیو آفیسر ز بھی ہمراہ تھے۔