تین ایمبولینسز ریسکیو حکام کے حوالے کر دی گئیں

ہفتہ 11 فروری 2017 23:41

گوجرانوالہ۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء)ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ میں کھڑی تین ایمبولینسز ریسکیو حکام کے حوالے کر دی گئیں ،ریفرل سسٹم سے مریضوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گے ،گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں کھڑی تین ایمبولینسز کو ریسکیوحکام کے حوالے کردیا گیاہے جس کے تحت ہسپتال کی ایمبولنسز بھی ریسکیو کے ساتھ کام کریں گی اور ان ایمبولنس میں جانیوالے تمام مریضوں کے قوائف ریسکیو کے ساتھ ساتھ سول ہسپتال میں بھی میسر ہونگے ،سول ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریفرل سسٹم کے تحت مریضوں کو مذید بہتر سہولیات میسر آسکیں گی۔