پولیس نے پتنگ بازی کے الزام میں گرفتار ساٹھ سے زائد ملزمان کو عدالتوں میں پیش کر دیا

ہفتہ 11 فروری 2017 23:40

گوجرانوالہ۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء) پولیس نے پتنگ بازی کے الزام میں گرفتار ساٹھ سے زائد ملزمان کو عدالتوں میں پیش کر دیا، تفصیلات کے مطابق پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کار روائیاں کر تے ہو ئی60 سے زائد پتنگ بازوں کو گرفتار کیا تھا جنہیں پو لیس نے متعلقہ عدالتوں میں پیش کیا جہاں پر فاضل عدالتوں کے ججز نے پتنگ بازوں کو 2 ہزار روپے فی کس جرمانہ کیا تاہم پو لیس نے پتنگ بازوں کو جرمانوں کی ادائیگی کے بعد رہا کر دیا،پتنگ بازوں کی عمریں چودہ سے بائیس سال کے درمیان تھیں۔

متعلقہ عنوان :