نا معلوم ملز مان نے تین بچوں کی ماں کو گلہ دبا کرقتل کر دیا

ہفتہ 11 فروری 2017 23:40

گوجرانوالہ۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء) نا معلوم ملز مان نے تین بچوں کی ماں کو گلہ دبا کرقتل کر دیا، تفصیلات کے مطا بق علی اصغر کالونی کے رہائشی محنت کش سجاد احمد کی بیوی شفقت بچوں کو سکول بھجوانے کے بعد گھر میں اکیلی موجود تھی، اس دوران گھر میں داخل ہونیوالے نامعلوم افراد نے خاتون کو گلہ دبا کر قتل کر دیا اور خود موقع سے فرار ہو گئے ، مقتولہ تین بچوںکی ماں تھی،تاہم واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچنے والی اروپ پو لیس نے مقتولہ کی نعش ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔