خانیوال کے قریب کراچی جانیوالی تیزگام ایکسپریس میں آگ بھڑک اٹھی

ہفتہ 11 فروری 2017 23:40

خانیوال۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء) خانیوال کے نواحی علاقہ کچاکھوہ کے قریب ٹرین میںآگ بھڑک اٹھی، تفصیل کے مطابق راولپنڈی سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس شام 5:30بجے کچاکھوہ راجپوت نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب گزررہی تھی کہ چلتی ٹرین میں شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے بوگی نمبر 8پاور پلانٹ میںآگ لگ گئی ،ٹرین کو بروقت روک لیا گیا جبکہ رکتے ہی مسافروں نے ٹرین سے چھلانگیں لگادیں اور اپنا سامان محفوظ کرنے میں کامیاب ہوگئے تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہ ہوا ،موقع پر آگ بجھانے کے لئے خانیوال سے فائربریگیڈ کی گاڑیاں جبکہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر موقع پر 1122کی ایمبولینس بھی پہنچ گئی،ا س دوران مسافراورمقامی لوگوں نے آگ بجھانے کیلئے اوپر مٹی پھینکتے رہے تاکہ آگ مزید کوئی نقصان نہ پہنچا سکے ، ریسکیو ذرائع کے مطابق پاور پلانٹ سے ملحقہ بوگی کے دومسافر دھوئیں کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے تاہم ریسکیو ٹیم نے انہیں فوری طبی امداد دی تقریباً ایک گھنٹے بعد ٹرین کو روانہ کردیاگیا ،پاور پلانٹ جل جانے کی وجہ سے ٹرین میں لائٹ کا انتظام نہ ہوسکا ۔

متعلقہ عنوان :