آزادکشمیر، محکمہ برقیات کی 6ماہ میں ساڑھے 5ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری ، مالی سال کے دوران 5 سے 7 ارب روپے کا ہدف مقرر

ہفتہ 11 فروری 2017 23:10

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء) حکومت آزادکشمیرکے محکمہ برقیات نے رواں سال کے 6ماہ میں ساڑھے 5ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کی ہے اور رواں مالی سال کی بقیہ مدت کے دوران پانچ سے سات ارب روپے کا ہدف بھی مقرر کر لیا ہے، وزیربرقیات راجہ نثار احمد خان اور سیکرٹری برقیات فیاض علی عباسی نے گزشتہ روز یہاں وزیراعظم ہائوس میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کو محکمہ برقیات کی جملہ کاررکردگی اور سسٹم کے مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ نے رواں سال کیلئے ریونیو کا جو سالانہ ہدف مقرر کیا تھا وہ سال کی نصف مدت کے دوران ہی حاصل کر لیا ہے اور موسمی حالات بہتر ہوونے پر سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر سے بقیہ جات کی آئندہ 5ماہ میں ریکارڈ ریکوری کرنے کیلئے تیزی سے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیربرقیات کی خصوصی ہدایت کے مطابق محکمہ کی ٹاسک فورس کی طرف سے بقایاجات کی کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ریکوری اور لائن لاسز میں کمی سمیت دیگر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :