وزیراعظم آزادکشمیر نے محکمہ برقیات میں اہم اصلاحات کی اصولی منظوری دے دی

ہفتہ 11 فروری 2017 23:10

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء) وزیراعظم آزاد جموںوکشمیرراجہ محمد فاورق حیدر خان نے آزادکشمیرمیں توانائی کی عوامی ضروریات کو پورا کرنے، ذرائع آمدنی کو بڑھانے اور لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لیے محکمہ برقیات کے سارے نظام میں بڑے پیمانے پراہم اصلاحات کیلئے اہم ترین اقدامات کی اصولی منظوری دیتے ہوئے ان پر فوری طور پر عملد آمد کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

انہوںنے محکمہ برقیات کے سارے نظام میں اہم اصلاحات کی منظوری گزشتہ روز یہاں وزیراعظم ہائوس میںوزرات اور محکمہ برقیات کی طرف سے اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ کے دوران وزیربرقیات قانون و پارلیمانی امور راجہ نثار احمد خان، وزیرخزانہ منصوبہ بندی اور ترقیات ڈاکٹر نجیب نقی، وزیراطلاعات سیاحت و آئی ٹی مشتاق احمدمنہاس، وزیرتعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی، وزیرتعمیرات عامہ شاہرات چوہدری محمد عزیز، اے سی ایس ترقیات، اے سی ایس برقیات، اے سی ایس جنرل، سیکرٹری برقیات وہائیڈل بورڈ، چیف انجینئیربرقیات کی طرف سے دی جانے والی تجاویز کی روشنی میں دیں، جن میں محکمہ برقیات کے تحت آزادکشمیربھر کے بجلی کے لاکھوںصارفین کیلئے نئے میٹرز کی خریداری،29فیڈرز/گریڈسٹیشنز کی سیکورٹی کو یقینی بنانے ،حکومت پاکستان کے ساتھ طے ہونے والے بجلی کے نئے ریٹس کے تحت واپڈا سے بقایاجات کے معاملے کو یکسو کرنے،7 ارب روپے کی گمبٹیشن سیکم کے تحت نئے مطلوبہ گریڈ سٹیشنز کی تعمیرکیلئے ضروری اقدامات محکمہ برقیات میں محکمہ مال سے 10تحصیلدار وں کی خدمات تفویض کرنے ،محکمہ برقیات کے 2800 ٹرانسفارمرز کی مرمت کیلئے مطلوبہ کروڑوں روپے کے فنڈز کی فراہمی، بجلی کے میٹرز، پولز سے اتار کر صارفین کے گھر وں کے باہر دیواروں کے ساتھ نصب کرنے، بلنگ کی وصولی کے نظام میں ضروری اصلاعات کیلئے تین سال کیلئے 30کروڑروپے کی ایک نئی سیکم شروع کرنے اور 500 نئے میٹرز ریڈرز /بل ڈسٹری بیوٹرز بھرتی کرنے اور برقیات کے صارفین کو مذیز انتظامی سہولیات کی فراہمی کیلئے نئے ڈویژنز اور سب ڈویژنز قائم کرنے، لوڈ شیڈنگ میں کمی اور بجلی کے وولٹٰج میں اضافے کیلئے وپڈا کی طرز پر سکیورٹی کا مئوثر نظام قائم کرنے اور لائن لاسز میں کمی، منی ڈیم ہائیڈل پراجیکٹس سیکم اور محکمہ برقیات کے لائن مینوں کی محکمانہ تربیت /کورسز اور حادثات کا شارکر ہونے والے اہلکاروں کو پولیس ملازمین کے برابر ڈیٹتھ کلیم /مالی معاونت سمیت دیگر اہم اقدامات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دوگھنٹے سے زیادہ دیر تک جاری رہنے والی محکمہ برقیات کے سارے انتظامی ،ترقیاتی ،کمرشل اور اوپریشنل نظام کے بارے میں اس بریفنگ کے دوران وزیراعظم راجہ محمد فارق حیدر خان نے بار بار زور دیا کہ صارفین کی مشکلات کو تیزی سے کم کرنے اور آمدن اور توانائی کے ذرائع کو بڑھانے کیلئے ہر سطح پر کم سے کم وقت میں ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں گے ۔

اور گریڈسٹیشز کی سیکیورٹی کا مئوثر نظام قائم کیا جائے اور صارفین کو نئے میٹرز کی سہولیات کے علاوہ انہیں جدید سہولیتوں کی ترجہحی بنیادوں پر فراہمی اور بجلی سے محروم اور زیادہ لوڈشیڈنگ اور وولیٹیج کی کمی والے علاقوں کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ جاریہ ترقیاتی اور پاور جنریشن کے پراجیکٹس کی تیزی سے تکمیل کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا حکومت اس سلسلے میں محکمہ کی تمام خالی اور انتظامی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرے گی اور صارفین کو مناسب نرخوں پر بجلی کی بنیادی اور ضروری سہولت فراہم کرنے کیلئے رواں اور آئندہ مالیسالوں کے دوران تمام ضروری اقدامات کریں گے ۔اور نئے میٹرز کی خریداری کے پراسس کو آسان بنانے کیلئے اسکے قواعد میں ضرروی نرمی دی جائے گی ۔

وزیراعظم نے اس موقع پر سیکرٹری برقیات اور پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر کوانتظامی منظوری کیلئے مطلوبہ سمری پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ۔اور حکومت پاکستان کے متعلق داروں سے خاص پلاننگ ڈویژن اور واپڈا کے علاوہ دیگر متعلقہ کمپنیوں کے ساتھ ضروری خط وکتابت اور بات چیت کرکے مختصر وقت میں حل طلب امور کو طے کرنے کے احکام بھی دیئے۔

متعلقہ عنوان :