وزیراعظم آزاد کشمیر کی کوٹلی کے حلقہ نمبرایک کی سکیمیں 30جون تک مکمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 11 فروری 2017 23:10

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء) وزیراعظم آزاد جموںوکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان کی خصوصی ہدایت کے مطابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کوٹلی کے حلقہ نمبرایک کے مختلف مقامات میتھلی ملکاں ،لہڑی سیداں اور تتہ پانی ،پرل سونگوار میں وزیراعظم کیمونٹی انفراسٹیکچر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاریہ مختلف ترقیاتی سکیموں کے کام کا موقع پر معائنہ کرتے ہوئے تما م سکیموں کے ترقیاتی اہداف 30جنون 2017تک یقینی بنانے کیلئے سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اور اس سلسلے میں ناقص کام کے ذمہ دار سرکاری افسران اور اہلکاروںکے خلاف سخت قانونی اور انتظامی کارروائی کا انتباء کیا ہے ۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی ڈاکٹر محمود الحسن نے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان جو لوکل گورنمنٹ کے انجارچ وزیربھی ہیں کی خصوصی ہدایت کے مطاق ہفتہ کے روز کوٹلی کے حلقہ نمبر ایک کے موضع میتھلی ملکاں کے ایک آٹھ سو فٹ رابطہ روڈ کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے اس روڈ کے مجموعی تعمیراتی کام کو درست قرار دیا تاہم پانچ لاکھ روپے کی لاگت سے آئندہ ماہ جون تک مکمل کی جانے والی اس روڈ کا سائیٹ پلان غلط لگانے پر محکمہ کے اووسیر نوید کی معطلی کے احکام جاری کرتے ہوئے محکمہ کے ایس ڈی او فواد سبحانی کی معطلی کیلئے حکومت مجاز اتھارٹی کو سفارش کی ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ء سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی 500فٹ دیوار وں کی تعمیرکی 8لاکھ 50ہزار کی ترقیابی سکیم کے کام اور تتہ پانی کی 5لاکھ 60ہزار روپے کی ایک اور سکیم کے کام کا بھی موقع پر جاکر معائنہ کیا اور ان دونوں سکیموں کے اب تک کے کام کو درست قرار دیتے ہوئے ان کے کام تیز کرنے کی ہدایت کی ۔اور اس حلقے اور دیگر حلقوں کے مختلف دیگر مقامات کا دورہ بھی شروع کردیا تاکہ وہا ں موقع پر جاکر وزیراعظم آزادجموںوکشمیرکے خصوصی ترقیاتی پروگرام کی پراگریس اور عوامی شکایات کا جائزہ لے کر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جاسکے ۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے اس دورے کے دوران اے ڈی لوکل گورنمنٹ کوٹلی، ایڈمنسٹریٹرکوٹلی ضلع کونسل اور بلدیہ آفیسران بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :