ڈپٹی کمشنر سکردو ندیم ناصر نے بین الاقوامی شہرت یافتہ کوہ پیما و نامور انسٹرکٹر لٹل کریم کی عیادت

ہفتہ 11 فروری 2017 23:49

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر سکردو ندیم ناصر نے بین الاقوامی شہرت یافتہ کوہ پیما و نامور انسٹرکٹر لٹل کریم کی عیادت کی ۔ سی ایم ایچ سکردو میں بین الاقوامی شہرت یافتہ کوہ پیما اور عالمی کوہ پیمائوں کے انسٹرکٹر لٹل کریم یرقان کے مرض میں مبتلا زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سکردو ندیم ناصر نے انکی عیادت کی اور علاج معالجے کیلئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کی اس موقع پر انہوں نے لٹل کریم کے علاج معالجے کیلئے مالی مدد بھی کی ۔واضح رہے کہ لٹل کریم کی کوہ پیمائیء کی خدمات پر فرانس اور اٹلی نے ان کی زندگی پر تین فلمیں بھی بنائی ہیں جبکہ انہیں شہریت بھی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :