ٹریڈر ز ویلفیئر ایسوسی ایشن او رپاکستان ریڈ کریسنٹ کے اشتراک سے جی الیون فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

شفاء انٹرنیشنل ‘ ہولی فیملی ‘ بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال کے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کامریضوں کا معائنہ، مفت ادویات کی فراہمی

ہفتہ 11 فروری 2017 23:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2017ء) ٹریڈر ز ویلفیئر ایسوسی ایشن جی الیون او رپاکستان ریڈ کریسنٹ کے اشتراک سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ جی الیون مرکز میں قائم اس کیمپ میں شفاء انٹرنیشنل ‘ ہولی فیملی ‘ بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال کے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے مریضوںکا معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

شوگر ٹیسٹ بھی کئے گئے ‘ متعدد افراد نے خون کے عطیات بھی دئیے۔ 11 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہنے والے کیمپ میں مریضوں کامفت معائنہ کیا گیا‘ اس دوران تقریباً 200 سے زائد مریضوں کا نہ صرف مفت معائنہ کیا گیا بلکہ ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ لوگوں نے بڑھ چڑھ کر خون عطیہ کیا۔ نوجوانوں کی طرف سے 8 بوتل خون کا عطیہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں میں ڈاکٹر حاشر پرویز ‘ ڈاکٹر حسام رسول ‘ ڈاکٹر خوش بخت تنویر ‘ ڈاکٹر محمد حسن ‘ ڈاکٹر نیشے طارق ‘ ڈاکٹر مہرین ظفر ‘ ڈاکٹر دائود شاہ ‘ ڈاکٹر جنید شامل تھے۔

ڈاکٹر محی الدین کے مطابق تاجر برادری نے کیمپ کے انعقاد میں تعا ون کیا۔ زاہد رفیق ‘ میاں ترین قریشی ایڈووکیٹ ‘ شفقت غفور ‘ جان بہادر پورا دن کیمپ میں موجود رہے۔ فری میڈیکل کیمپ میں قرب و جوار میں آباد غریب اور مستحق مرد ‘ خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد مستفید ہوئی۔ پاکستان ریڈ کریسنٹ کے زبیر ‘ راجہ فرید ‘ حامد ‘ رمضان ‘ نور نواز ‘ وقار فانی ‘ وسیم ‘ محمد یوسف اللہ ‘ وقاص اقبال پیش پیش رہے۔ …(رانا )

متعلقہ عنوان :