جے یو آئی ناموس رسالتؐ کے قانون میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا تر میم کی ہر سازش کا مقابلہ کرے گی ،حکومت اس حوالے سے مختلف بیانات کا نوٹس لے اور قوم کے سامنے دوٹوک اعلان کرے ، قائدجمعیت کی سر براہی میں قائم سر براہی کمیٹی کا اجلاس جلد بلا یا جا ئے گا جس میں آئندہ کالائحہ عمل طے کیا جائے گا ،حکومت شفاف مردم شماری کویقینی بنائے کارکن اورعوام مردم شماری میں عملے کے ساتھ بھرپورتعاون کریں ،سی پیک منصوبے کی جلد تکمیل کے لیئے تمام جماعتوں کو مل کر کردار ادا کر نا ہو گا،فاٹاکے مستقبل کاقبائلی عوام کی مرضی سے کیاجائے جلدبازی میں باہرسے ان فیصلہ مسلط نہ کیاجائے،لاکھوں بلاک شناختی کارڈسنگین مسئلہ ہے کراچی میں مقیم پختون عوام کے مسائل سے حکومت آگاہ کیاجائے گا

جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن، عبدالغفورحیدری،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ کا تقریب سے خطاب ،قبائلی عمائدین کے نمائندہ جرگہ، مختلف وفود اور میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 11 فروری 2017 23:34

․کوئٹہ +کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2017ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن،مولاناعبدالغفورحیدری،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ جے یو آئی ناموس رسالتؐ کے قانون میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا تر میم کی ہر سازش کا مقابلہ کرے گی ،حکومت اس حوالے سے مختلف بیانات کا نوٹس لے اور قوم کے سامنے دوٹوک اعلان کرے ، قائدجمعیت کی سر براہی میں قائم سر براہی کمیٹی کا اجلاس جلد بلا یا جا ئے گا جس میں آئندہ کالائحہ عمل طے کیا جائے گا ،حکومت شفاف مردم شماری کویقینی بنائے کارکن اورعوام مردم شماری میں عملے کے ساتھ بھرپورتعاون کریں ،سی پیک منصوبے کی جلد تکمیل کے لیئے تمام جماعتوں کو مل کر کردار ادا کر نا ہو گا،فاٹاکے مستقبل کاقبائلی عوام کی مرضی سے کیاجائے جلدبازی میں باہرسے ان فیصلہ مسلط نہ کیاجائے،لاکھوں بلاک شناختی کارڈسنگین مسئلہ ہے کراچی میں مقیم پختون عوام کے مسائل سے حکومت آگاہ کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو کراچی میںایک تقریب سے خطاب ،قبائلی عمائدین کے نمائندہ جرگہ، مختلف وفود اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پرقاری محمدعثمان،مفتی غلام حیدر،محمداسلم غوری،حافظ محمدابراہیم لہڑی، مولانا محمد غیاث ، آغا ایوب شاہ،میرنظام الدین ،حاجی عبداللہ خلجی،حافظ قدرت اللہ لہڑی،حافظ خلیل احمد سارنگزئی، سیدعبدالواحدآغا،کونسلرعبدالکبیرآغا،مولاناخلیل احمد بلیدی، حاجی محمدقاسم خلجی سمیت دیگرسینئررہنماموجودتھے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر بناہے اس میں اسلام کے احکامات کے خلاف کسی بھی دبائو قبول نہیں کیا جائے گا انہوں نے مغرب کو اسلامی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں دیا جا سکتا ہے انہوں نے کہاکہ بھارت نے خفیہ نیو کلیئر سٹی قائم کر کے خطے میں خطرے کاالارم بجادیا ہے ، عالمی ادارے بھارت کے جنونی اقدامات کا نوٹس لیں، ایک طرف بھارت جنگی جنون میں پاگل ہوا ہے اور دوسری طرف نہتے کشمیریوں پر مظالم کی انتہاء کر دی ہے،انہوں نے کہاکہ جے یو آئی کے صد سالہ عالمی اجتماع کی تیاریاں عروج پر ہیں جس میں دنیا بھر سے اسلامی ممالک کے وفود شریک ہوں گے اس اجتماع کے ملکی حالات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، یہ اجتماع عالم اسلام کے اتحاد اور وطن کے دفاع کے لیئے سنگ میل ثابت ہوگا، کار کنوں نے قافلوں کی تریب قائم کر نا شروع کر دی ہے انہوں نے کہاکہ مرکز نے اضلاع کو ھدایت کی ہے کی عالمی اجتماع کے لیئے ٹرانسپورٹ کے انتظام پر ابھی سے ورک کریں، پورے ملک میں اجتماع کی تیاریوں کے لیئے رابطہ عوام مہم تیزی سے جاری ہے اضلاع اور ڈویژن سطح پر اجتماعات ہورہے ہیں کارکن مزید محنت کریں اور ہردروازے پر جائیں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک کی ترقی کے خلاف ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کرے گی،جے یو آئی ملک اسلام کے نفاذ اور پاک چین راہداری منصوبے کی تکمیل کے لیئے کوشاں ہے ، اس منصوبے کے خلاف سازشیں عالمی سطح پر کی جارہی ہیں لیکن جے یو آئی اور عوا م ایسی ہر سازش کو ناکام بنا دے گی انہوں نے کہاکہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر نے کے لیئے خفیہ ہاتھ سرگرم عمل ہے جس کامقابلہ کر نے کے لیئے پوری قوم کو اختلافات کو بالائے طاق رکھنا ہوگا جے یو آئی عوام میں وحدت اور وطن عزیز کے دفاع کے لیئے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔