ورلڈ بینک کے ساتھ منصوبوں پر بات چیت جاری ہے ، 4 ارب روپے کی لاگت سے نئے منصوبوں کا جلد آغاز کیا جائے گا، میئر کراچی

ہفتہ 11 فروری 2017 23:34

ورلڈ بینک کے ساتھ منصوبوں پر بات چیت جاری ہے ، 4 ارب روپے کی لاگت سے نئے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2017ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کے ساتھ شہر کے مختلف منصوبوں پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور 4 ارب روپے کی لاگت سے نئے منصوبوں کا جلد آغاز کیا جائے گا، ان منصوبوں کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے جس سے شہریوں کو بہترین سہولیات میسر آئیں گی یہ بات انہوں نے ورلڈ بینک کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پبلک فنانش مینجمنٹ ، میونسپل یوٹیلیٹی ٹیکس سروے، مختلف ترقیاتی منصوبے، جن میں ملیر روڈ، کورنگی روڈ اور صدر کے علاقے کی تزئین و آرائش شامل ہیں ان کی فنڈنگ کے لئے معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کی جانب سے ان منصوبوں کی فنڈنگ ایک اچھا قدم ہے جس سے یقینا شہر میں ترقیاتی کاموں کو وسعت ملے گی، میئر کراچی نے کہاکہ شہر کو بڑے پیمانے پر فنڈنگ کی ضرورت ہے کیونکہ یہ شہر گزشتہ 8 سالوں سے عدم توجہی کا شکار ہے اور شہری بے انتہا پریشانی میں مبتلا ہیں، ورلڈ کے وفد کے سربراہ جعفر صدوک فریا نے کہا کہ وہ کراچی کی اہمیت کے پیش نظر اس پر خصوصی توجہ رکھتے ہیں اور نیبرہڈ پروجیکٹ کے تحت ان کی یہ کوشش ہوگی کہ وہ اس شہر کے لئے کچھ کرسکیں، ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے وفد کو یقین دلایا کہ موجودہ منتخب قیادت کراچی کی بہتری اور ترقی کے لئے کوشاں ہیں اور ہماری یہ خواہش ہے کہ ورلڈ بینک اس سلسلے میں اپنی موثر کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

فنانش ایڈوائزر کے ایم سی خالد شیخ نے ورلڈ کو کے ایم سی کے میزانیے اور شہر میں جاری مختلف منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :