پاکستان کو متفقہ آئین شہید ذوالفقار علی بھٹو نے دیا اورآئین صوبائی خودمختاری کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے،ہمیں بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے اور مسئلوں کے حل کا پہلا اقدام اٹھارویں ترمیم تھا
وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کاجامعہ کراچی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب
ہفتہ 11 فروری 2017 23:26
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ صوبے مل کر ہی ملک کو مضبوط بناتے ہیں ،پہلے سب کچھ اسلام آباد سے کیا جاتا تھا ،اس سے پہلے کچھ لوگوں نے آئین کو کاغذ کا ٹکڑا قرار دیا ۔
انہوںنے مزید کہاکہ پی پی پی نے آکر اسلام آباد سے پاور کم کرکے صوبوں کو دیئے ، ہمیں کوئی پاور دینا نہ سکھائے اور ہم پاور دینے کے چیمپئن ہیں اورہم پچاس کروڑ مہینہ کراچی کو دیتے ہیں ، جس کا زیادہ بجٹ تنخواہو ں کی مد میں خرچ ہوتا ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ تعلیم کی بہتری حکومت سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،ڈیوولیشن پلان کے تحت تعلیم کو نقصان سے دو چار کیا گیا اور تعلیم کی بہتری کے لئے ہم اقدامات کر رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ 2011 ء تک تقریباً8000 اسکول بند تھے۔انہوںنے کہاکہ نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں ، پیپلز پارٹی کی نوجوان قیادت ملک کی ترقی میں نوجوانوں کو مواقع فراہم کر رہی ہے ، تعلیم کے فروغ اور بہتری کے لئے جو بھی کرنا پڑا اس سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ انفرااسٹرکچر کے بغیر ترقی ممکن نہیں ، صوبائی مالیاتی کمیشن قائم ہو چکا ہے اور صوبائی مالیاتی کمیشن کے تحت وسائل کی منصفانہ تقسیم ہو گی ۔انہوںنے کہا کہ چاروں صوبوں سے آنے والے طلبہ و طالبا ت کو کراچی آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں ۔ انہوںنے مزید کہاکہ بلا خوف و خطر کراچی گھوم پھر سکتے ہیں میں خود بغیر پروٹو کول کے شہر میں گھومتا ہوں ۔وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہاکہ کراچی کا امن و امان بڑی قربانیوں کے بعد بحال ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سیاست کو بدنام ترین شعبہ بنا دیا گیا ہے ،بیرونِ ملک اسکول کی سطح پر سیاست پڑھائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو اختیارات اسمبلی میں قانون سازی کر کے دیئے کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ اختیارات قانون کے منافی ہیں ۔ انہوںنے مزید کہاکہ طلبہ و طالبات سیاست میں آئیں نوجوانوں کی شمولیت سے سیاست میں بہتری ہو گی ، سیاست میں نوجوانوں کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہاکہ سیاست کے پلیٹ فارم سے نوجوان ملک و قوم کی خدمت کر سکتے ہیں ، آپ ہمارا مستقبل ہیں ملک کی ترقی کے لئے اپنی تعلیم پر توجہ دیں ، چین سے زیادہ مرکزی سسٹم کسی ملک کا نہیں ہے ،انہوںنے کہاکہ پڑھ لکھ کر آدمی تعلیم یافتہ تو ہو سکتا ہے ،لیکن قابل نہیں ہو سکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.