درخت لگانا سنت نبوی ﷺ ہے ،درخت لگا نا اور ان کی آبیاری کرنا ہم سب کا فرض ہے ، مقررین کاگرین پاکستان پروگرام کے تحت شجرکاری مہم کے افتتا ح کے موقع پرگفتگو

ہفتہ 11 فروری 2017 23:23

درخت لگانا سنت نبوی ﷺ ہے ،درخت لگا نا اور ان کی آبیاری کرنا ہم سب کا ..
کوئٹہ۔11فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل نے کہاہے کہ درخت لگانا سنت نبوی ﷺ ہے ،درخت لگا نا اور ان کی آبیاری کرنا ہم سب کا فرض ہے ہم سب کو ایک ایک درخت ضرور لگانا چاہیے اور یہ ایک قومی مہم ہے اس قومی مہم کی کامیابی کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ درخت زمین کا زیور ہیں درختوں کی حفاظت کرکے ہم ملک کو جنت نظیر بناسکتے ہیں،ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل اور ڈسٹرکٹ چیئر مین زیارت سردارمیر وائس خان سارنگزئی ڈپٹی کنزرویٹر فاریسٹ زیارت عمر فاروق کاکڑ نے زیارت میں پودا لگاکر وزیراعظم کے گرین پاکستان پروگرام کے تحت اور شجرکاری مہم کے افتتا ح کے موقع پر کیا۔

شجر کاری مہم کے سلسلے میں عوام میں آگاہی کے لیے واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

واک میں ڈپٹی کمشنرزیارت ،ڈسٹرکٹ چیئر مین ضلعی آفیسران ،علماء کرام ،قبائلی عمائدین سول سوسائٹی اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخاالق مندوخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری مہم کو کا میاب بناکر گرین بلوچستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے ،مہم کے دوران تمام سرکاری دفاترکالج اور سکولوں میں بھی درخت لگاکر ان کی دیکھ بھال کی جائے گی ۔

انہوں نے کہ درخت زمین کو کٹاؤ سے روکتے ہیں زمین کی دلکشی میں اضافہ کرتے ہیں ،درخت مال مویشوں کا مسکن ہیں ،درخت ماحول پر خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں،ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے درختو ں اور پودوں کی افزائش ناگزیر ہے ضلع زیارت کے قیمتی صنوبر کے جنگلات کی حفاظت کرنااور ان کو وسعت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئر مین زیارت سردار میر وائس خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ شجر کاری مہم میں بھرپو ر حصہ لیا جائے گا،کیونکہ درخت ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا محکمہ جنگلات کو جدید خطوط پر استوار کریں گے ۔

جنگلات اور جنگلی حیات کی حفاظت کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے اہلکاران جنگلات کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں اس سلسلے میں غفلت اور کوتاہی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں گے۔جنگلات کی کٹائی کرنا جرم ہے اس سلسلے میں کسی سے بھی رعایت نہیں کریں گے ،زیارت کے صنوبر کے جنگلات کی اہمیت سے ہر ایک باخبر ہے اور درختوں کی حفاظت ہر حال میں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :