کپاس کی زیادہ اور معیاری پیداوار کیلئے ضررساں کیڑوں پر نگاہ رکھنی چاہیئے، ڈاکٹر عامر رسول

ہفتہ 11 فروری 2017 22:53

کپاس کی زیادہ اور معیاری پیداوار کیلئے ضررساں کیڑوں پر نگاہ رکھنی چاہیئے، ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2017ء) کپاس کی فی ایکڑ زیادہ اور معیاری پیداوار کیلئے اس کے ضررساں کیڑوں پر سارا سال نگاہ رکھنی چاہیئے۔یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ ڈاکٹر عامر رسول نے تحصیل تاندلیانوالہ کے چکوک 642 گ ب اور 607 گ ب میں فارمرز ڈے کے موقع پر کسانوں کے اجتماع کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل کے بے شمار نقصان دہ کیڑے کسی نہ کسی حالت میں فصل کی باقیات،متبادل خوراکی پودوں،سبزیوں اور جڑی بوٹیوں پر موجود رہتے ہیں جو آئندہ کپاس کی فصل پر افزائش نسل کرکے بڑے نقصان کا باعث بنتے ہیں۔

انہوں نی کہا کہ کپاس کی گلابی سنڈی کے بے موسمی تدارک کے سلسلہ میں زمیندار ایندھن کے لئے رکھی گئی کپاس کی چھڑیوں کو چھوٹے چھوٹے گھٹے بناکر دھوپ میں سیدھا رکھیں تاکہ دھوپ لگنے سے باقی ماہ ٹینڈوں سے گلابی سنڈیوں کے پروانے نکل کر اگلی فصل سے پہلے ضائع ہوجائیں اور اپریل مئی کے مہینوں میں چھڑیوں کو الٹ پلٹ کریں اور نیچے موجود کچرے کو تلف کردیں تاکہ بہترین پیداوار حاصل ہوسکے۔اس موقع پر کپاس کے زمینداروں نے مفید معلومات کی فراہمی پر محکمہ زراعت کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :