وزیراعلیٰ سندھ سے صدر آزاد کشمیر مسعود خان کی وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات

ہفتہ 11 فروری 2017 22:52

وزیراعلیٰ سندھ سے صدر آزاد کشمیر مسعود خان کی وزیراعلیٰ ہائوس میں ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ سے صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے ہفتہ کے روز وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقا ت میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے وزیر اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کی محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنے کو سراہا اور انہوں نے کراچی کو محفوظ بنانے میں وزیراعلیٰ سندھ کی تعریف بھی کی۔ اس موقع پر صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے وزیراعلیٰ سندھ کو کشمیر کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، یہ کانفرنس کشمیر میں اگلے ماہ ہوگی جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے ان کی دعوت کو قبول کیا۔

متعلقہ عنوان :