پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا ہے، وزیر اعلی سندھ

ہفتہ 11 فروری 2017 22:52

پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے دہشت گردوں ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا ہے، امن و امان بحال کرنے کے بعد اب شہر کے ترقیاتی کاموں پر توجہ دے رہے ہیں۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز وزیراعلیٰ ہائوس میں کراچی سمندری حدود میں ہونے والی امن مشقوں کے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ امن مشقوں میں پاکستان کی میزبانی میں 36 ممالک حصہ لے رہے ہیں، یہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ آپ ہمارے مہمان ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ مشقیں پاکستان کا اعزاز ہے کہ آپ جیسے منجھے ہوئے جنگی نیول مشقوں کی ماہرین اس میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہاکہ امن و امان کی بحالی اتنی بہتر انداز میں ہوئی ہے کہ آج شہر میں ادبی کانفرنس ہو رہی ہیں اور آئے دن عالمی کانفرنس ہوتی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ موہن جو دڑو بین الاقوامی کانفرنس ہو رہی ہے جس میں 30 سے 40 ممالک کے ماہرین شریک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سوشل سیکٹر یعنی تعلیم اور صحت کے شعبے میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ اس موقع پر امن مشقوں کے ماہرین نے وزیراعلیٰ سندھ کی کراچی میں امن و امان کی بحالی کی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :