ملک سے کر پشن ختم ہو جائیگی تو کسی کو احتجاج کی ضرورت نہیں پڑ ے گی‘ چوہدری محمد سرور

پار لیمنٹ تب ہی مضبوط ہوگی جب اہم فیصلے بند کمروں کی بجائے پار لیمنٹ میں ہوں گے‘ وفود سے گفتگو

ہفتہ 11 فروری 2017 22:33

ملک سے کر پشن ختم ہو جائیگی تو کسی کو احتجاج کی ضرورت نہیں پڑ ے گی‘ چوہدری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2017ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن ملک کیلئے خطر ہ ہے، جب ملک میں کر پشن ختم ہو جائیگی تو کسی کو احتجاج کی ضرورت بھی نہیں پڑ ے گی ،پار لیمنٹ تب ہی مضبوط ہوگی جب اہم فیصلے بند کمروں کی بجائے پار لیمنٹ میں ہوں گے، تحر یک انصاف ملک میں حقیقی اور ذمہ دارانہ اپوزیشن کا کر دار ادا کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمدسرور نے پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کو ایک بات سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستان کو اگر دہشت گردی کے بعد کسی قسم کا کوئی اور خطرہ ہے تو وہ صرف اور صرف کر پشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر تحر یک انصاف کر پشن کے خلاف اور ملک میں احتساب کے شفاف نظام کیلئے احتجاج کرتی ہے تواس سے ملک اور قوم کو نقصان نہیں فائدہ ہی ہوگا ۔

چوہدری سرور نے کہا کہ جب تک ملک میں کر پشن اور لوٹ مار ہوتی رہیگی اس وقت تک اپوزیشن اور عوام کے پاس احتجاج کے سواکوئی آپشن نہیں ہوگا تحر یک انصاف کر پشن کے خلاف پار لیمنٹ سمیت ہر فورم پر احتجاج کر رہی ہے اور ملک میں عوامی مسائل کے حل اور حکومتی ناکامیوں کیخلاف آواز بلند کر نا تحر یک انصاف کا آئینی اور جمہو ری حق ہے جس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ۔

متعلقہ عنوان :