پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے،ناقص صفائی پر متعددفوڈپوائنٹس کو 89ہزار کوجرمانے

2017کے فوڈ لائسنس نا ہونے پر23کو وارننگ نوٹس جاری، 11کی صورت حال اطمینان بخش قرار

ہفتہ 11 فروری 2017 22:33

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے،ناقص صفائی پر متعددفوڈپوائنٹس کو 89ہزار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صحت مند پنجاب پروگرام کی کامیابی کے لیے پنجاب فوٖڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے شہر میں ناقص اشیاء خوردونوش فراہم کرنے والے والوں کے خلاف کاورائی کرتے ہوئے حاجی پارک سوڈیوال میں خالد بیکری (یونٹ)اور سلمان بیکری کو 13ہزاراور 8ہزار روپے، کوٹ لکھپت میں واقع سلیم نمکو(پروڈکشن یونٹ )کوپروڈکشن ایریا میں گندی دیواروں، آٹے کے تھیلے نامناسب طریقے سے سٹور کرنے صفائی کے ناقص حالات اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات پر 20ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

لارنس کالونی میں الحافظ بیکری اور خالد بیکری کوبالترتیب 5ہزاراور6ہزار روپے ، کو فوڈ لائسنس بنوانے کے لیے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

شادی وال چوک کے قریب محمدی نہاری(ریسٹورنٹ)کو 10ہزار روپے ، شادی وال چوک میں گلوریہ جینز کافی شاپ کوپہلے سے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر15ہزار، شہباز تکہ پوائنٹکو5ہزار اور ڈومینوز کو 4500روپے جرمانہ عائد کیا۔

مغل پورہ چوک میں واقع نعمت خانہ( ریسٹورنٹ )کو اشیاء پر MRDٹیگ موجود نہ ہونے، چلر ڈرین میںپھپھوندی اور کھانے پینے کی اشیاء کو پائوں کی سطح پر رکھنے کی وجہ سے 6ہزار روپے ، چونگی امر سدھو بنک سٹاپ پر عمر ملک پوائنٹ اور غوث پاک میراں گنج بخش ملک شاپ کو2، 2ہزار روپے جرمانہ ، علی ڈرنک کارنر،الغنی ملک شاپ،حافظ سویٹس لال کھوہ، چک ویلا، فیصل نان شاپ، اشفاق کریانہ سٹور، ماجد سٹور، فائن زوہیب پان شاپ، عظیم سویٹس ، جاوید پان شاپ ،سلیم سٹور، فیروز پور روڈ پر لال کھوہ سویٹس،لاجواب دہی بھلے، لذیزہ ہوٹل اینڈ ملک شاپ،بسم اللہ ریسٹورنٹ اینڈ باربی کیو اور کراچی سٹوڈنٹ بریانی، کوٹ لکھپت میں قادری نمکو(پروڈکشن یونٹ)، عثمان چوک میں الخیر ملک شاپ،شفقت پیٹھا سویٹس،بٹ مرغ چنے اینڈ بونگ پائے اور شہزاد ہوٹل اور مولاناشوکت علی روڈ پر المدینہ ریسٹورنٹ کوفوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔

دروغہ والا میں گنج شکر ڈیری،گورمے سویٹس اینڈ بیکرز،ہیون سٹار ڈیپارٹمینٹل سٹور،طاہر مرغ چنے،گوندل پان شاپ، اور استاد محسن پان شاپ، الکریم سویٹس اینڈ بیکرز، الکریم فش کانراور الکریم پکوان سنٹر کو چیک کیااور صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فوڈ لائسنس بنوانے اور بہتری کے لیے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :