سندھ کی قیمتی زمینوں کو لینڈمافیاہاتھوں کوڑیوں کے داموںفروخت کرکے سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، غلام نبی کھوسو

سندھ کے مفادارت کے تحفظ کے لیے شروع کیا گیا لانگ حکمرانوں کی سندھ اورسندھیوں کے خلاف جاری سازشوں کو ناکام بنا دے گا،مرکزی صدر عوامی تحریک

ہفتہ 11 فروری 2017 21:36

جھڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2017ء) عوامی تحریک کے مرکزی صدر غلام نبی کھوسو نے کہاہے کہ سندھ کی قیمتی زمینوں کو لینڈمافیاہاتھوں کوڑیوں کے داموںفروخت کرکے سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن سندھ کے مفادارت کے تحفظ کے لیے شروع کیا گیا لانگ حکمرانوں کی سندھ اورسندھیوں کے خلاف جاری سازشوں کو ناکام بنا دے گا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جھڈو میں پیدل لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا لانگ مارچ سے مرکزی رہنمائوں وسند تھری ، قادر رانٹو، شمیم لغاری ،ایاز کھوسو و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ لانگ مارچ کے شرکاء نے میں اسٹیشن روڑ پر دھرنا دیااور گورانو ڈیم ،کالا باغ ڈیم نامنظور،ذوالفقار آباد نامنظور کے نعرے لگائے،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ آئے روز ترقیاتی منصوبوں کے نام پر آئے روز سندھ کے قدرتی وسائل کا سودا کرکے سندھ کے حقوق پرڈاکہ ڈالا جارا ہے ،لانگ مارچ میں شرکاء کی بڑی نے تعداد نے مسلسل چھٹے روز بھی لانگ مارچ میں شامل ہوکر ثابت کردیاکہ وہ سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف میدان میں نکل پڑے ہیں اور سندھ کے ہونے والے ہرمنصوبے کو ناکام بنادیں گے ،اسلام کوٹ میں کوئلے کے پلانٹ کے لیے زہریلی پانی کے لیے بنائے گئے گورانو ڈیم کی غلط منصوبہ بندی کی وجہہ سے لاکھوں لوگ اور ہزاروں ایکڑ زمین مثاثر ہوگی، انہوں نے کہ حکمرانوں کی کرپشن کی وجہہ سے صوبے انفراسٹرکچر تباہ و برباد ہوچکاہے ،خستہ حال سڑکیں ، ویران اسکول ، سہولیات ،عملے و ادویات سے محروم اسپتال ، عقوبت خانوں میں تبدیل پولیس اسٹیشن،اختیارت سے محروم بلدیاتی ادارے ،سندھ کی بربادی اور حکمرانوں کی کرپشن کی داستانیں سنا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

مار چ کے شرکاء نے رات جھڈو میں قیام کیا اور آج اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوگیا۔ #

متعلقہ عنوان :