فیصل آباد پولیس نے ٹارگٹ کلر آصف عرف عاسو کو گرفتار کرلیا

ملزم بارہ سے زائد افراد کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے موت کی نیند سلا چکا ہے

ہفتہ 11 فروری 2017 21:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2017ء) فیصل آباد پولیس نے ٹارگٹ کلر آصف عرف عاسو کو گرفتار کرلیا ہے جو 2012 ء سے مطلوب تھا اور بارہ سے زائد افراد کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے موت کی نیند سلا چکا ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق ملزم آصف قتل ‘ ڈکیتی ‘ راہزنی کی وارداتوں کے علاوہ اپنے مخالفین کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ پیشہ ور قاتل بن چکا تھا اور وہ اپنے ٹھکانے بدل کر مختلف جگہوں پر رہائش رکھے ہوئے تھا گزشتہ روز پولیس نے ملزم آصف کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے نعقدی ‘ آٹھ موبائل اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

ملزم نے تفتیش کے دوران پولیس کو بارہ سے زائد افراد کے قتل کے ساتھ ساتھ بیسیوں ڈکیتی راہزنی کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ پیپلز کالونی پولیس نے ملزم کا علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔ (عابد شاہ)