رائے ونڈ ماڈل ریلوے اسٹیشن کے سنگ بنیاد کی نقاب کشائی کی تقریب بدمزگی کا شکار رہی

میڈیا کی گاڑی کے ڈرائیور پر تشدد پر خواجہ سعد رفیق کا ڈرائیور پولیس کے حوالے ، صلح کروا کے چھوڑ دیا گیا

ہفتہ 11 فروری 2017 20:16

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2017ء) رائے ونڈ میں ماڈل ریلوے اسٹیشن کے سنگ بنیاد کی نقاب کشائی کی تقریب بدمزگی کا شکار رہی ، میڈیا کی گاڑی کے ڈرائیور پر تشدد پر خواجہ سعد رفیق کا ڈرائیور پولیس کے حوالے ، صلح کروا کے چھوڑ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماڈل ریلوے اسٹیشن رائے ونڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں ایک موقع پر میڈیا نمائندوں نے تختی کی نقاب کشائی کی صحیح کوریج نہ ہونے پر دوبارہ نقاب کشائی کے لئے کہا تو خواجہ سعد رفیق نے منع کردیا جس پر الیکٹرونک میڈیا نے تقریب کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دے ڈالی ،بعد ازاں خواجہ سعد رفیق کی گاڑی کے ڈرائیور نے ایک ڈی ایس این جی کے ڈرائیور کو پیٹ ڈالا جس پر تمام میڈیا نمائندے پنڈال سے باہر چلے گئے ،اس دوران مولانا طارق جمیل مائیک پر خطاب کررہے تھے لیکن بدمزگی جاری رہی ،خواجہ سعد رفیق نے سٹیج سے اتر کر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کی اور اپنے ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کردیا اور دوسرے ڈرائیور سے معذرت کی ،بعد میں میڈیا کے نمائندوں نے خواجہ سعد رفیق کے ڈرائیور کو پولیس حراست سے چھڑوانے کی درخواست کی جس پر اسے ریلیف دلوایا گیا اور دونوں ڈرائیوروں کی صلح کروائی گئی ۔