عوام کو دیانت داری سے انصاف فراہم کرنے والے حکمران ہی کامیاب ہوں گے‘ مولانا طارق جمیل

ملک کی باگ ڈور مسلم لیگ (ن)والوں کے ہاتھوں میں نہیں بلکہ اللہ کے پاس ہے‘ معروف عالم دین کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 11 فروری 2017 20:16

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2017ء) تبلیغی جماعت کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ ملک کی باگ ڈور مسلم لیگ (ن)والوں کے ہاتھوں میں نہیں بلکہ اللہ کے پاس ہے ،عوام کو دیانت داری سے انصاف فراہم کرنے والے حکمران ہی کامیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ ماڈل ریلوے اسٹیشن رائے ونڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کے دوران مولانا طارق جمیل نے کہا کہ پاکستان میں مردہ ریلوے کو زندہ کرنے کا سہرا خواجہ سعد رفیق کے سر ہے ، انہوں نے کہا کہ کامیاب اداروں کی بنیاد شخصیات پر نہیں بلکہ دیانت داری پر قائم ہوتی ہے ،جھوٹ دھوکہ ،ناانصافی اور ظلم پر مبنی معاشرہ زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا ،اس وقت ریلوے سمیت تقریباًتمام اداروں میں دھوکہ دہی کا نظام قائم ہے ، ہر شعبہ میں صرف چند چراغ ہیں جو سچائی کی روشنی پھیلا رہے ہیں ،زیادہ ترمیڈیا بھی جھوٹ بولتا ہے ،ملک کی باگ ڈور مسلم لیگ ن والوں کے ہاتھوں میں نہیں بلکہ اللہ کے پاس ہے ،بالآخر عوام کو دیانت داری سے انصاف فراہم کرنے والے حکمران ہی کامیاب ہوں گے ،خواجہ سعد رفیق تبلیغی جماعت والوں کی سہولت کیلئے ماڈل ریلوے اسٹیشن بنوارہے ہیں ،اللہ ان کے صدقہ جاریہ کو قبول فرمائے،ان کیلئے بیت اللہ میں بھی دعا کی ہے

متعلقہ عنوان :