جامعہ کراچی میں سیمینار کے دوران فاروق ستاراورمصطفیٰ کمال نے ہاتھ ملا لیے

تقریب کے دوران مصطفی کمال اور فاروق ستاربرابر کی نشستوں پر برا جمان

ہفتہ 11 فروری 2017 19:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2017ء) کراچی یونیورسٹی میں قومی یکجہتی کے موضوع پر سیمینار میں دو مخالف سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے بھی یکجہتی کا اظہار کر ڈالا۔

(جاری ہے)

پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال اور ایم کیو ایم کے فاروق ستار ایک ہی تقریب میں ساتھ مدعو کئے گئے، ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے ، مسکراہٹیں بکھیریں اور گرمجوشی سے ہاتھ بھی ملالیا جامعہ کراچی میں قومی یکجہتی اور علاقائی روابط میں نوجوانوں کے کردار پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد ہوا۔

سیمینار میں فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال نے شرکت کی،سیمینارنے دونوں رہنما ?ں کو ایک دوسرے کے قریب کردیا جہاں مصطفیٰ کمال اورفاروق ستار نے ہاتھ ملایا اور خیریت دریافت کی،جبکہ مصطفی کمال نے مصافحہ میں پہل کی،سیمینار میں دونوں برابر کی نشستوں پر براجمان ہوئے۔

متعلقہ عنوان :