ایف بی آر اب بزنس فرینڈلی بورڈ بن گیا، ڈاکٹر ارشاد

تاجروں اور صنعتکاروں کو ہم سے ڈرنے کی ضرورت نہیں مگر ٹیکس چوروں کو معاف نہیں کریں گے، قائم مقام چیئرمین ایف بی آر

ہفتہ 11 فروری 2017 18:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2017ء) فیڈرل بور ڈ آف ریونیو کے قائمقام چیئرمین ڈاکٹر ارشاد نے کہا کہ ایف بی آر اب بزنس فرینڈلی بورڈ بن گیا ہے تاجروں اور صنعتکاروں کو ہم سے ڈرنے کی ضرورت نہیں مگر ٹیکس چوروں کو معاف نہیں کریں گے ۔گذشتہ روز فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کا سسٹم تبدیل کر رہے ہیں تاکہ صنعتکاروں ایف بی آر کے خلاف پائے جانیوالے منفی تاثر کو زائل کیا جا سکے میرا طریقہ کار دوستی کا ہے،ہم ٹیکس دہندگان کو ہر ممکن سہولت دینگے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال اربوں روپے کی سبسیڈی دی گئی ،ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ایف پی سی سی آئی تعاون کرے، جن ٹیکس دہندگان بشمول امپورٹرزکو ایف بی آرکے نوٹس جاری ہوئے ہیں انہیں 30دن کی مہلت دی گئی ہے۔زبیرطفیل نے کہا کہ ماضی میں ایف بی آر کے خوف سے لوگ ٹیکس نیٹ میں نہیں آتے تھے ،ہماری کمزوری برآمدات میں ہے جسکاحل ضروری ہے،برآمدات صرف پاکستان ہی کی نہیں بلکہ دنیابھر کی کم ہوئی ہیں البتہ ملکی بنرآمدات میں آئندہ چندماہ میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کمرشل ایکسپورٹرز کو بھی مراعات دے،ہمیں مل کرملک کیلئے کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :