نیٹو مشن کے لیے مزید فنڈ کا امریکی مطالبہ جائز ہے، جرمنی

ہفتہ 11 فروری 2017 17:38

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2017ء) جرمن وزیر دفاع اروزلا فان ڈیئر لائن نے امریکا کی جانب سے نیٹو کے لیے پارٹنر ملکوں کی جانب سے موجودہ فنڈ میں اضافے کے مطالبے کو جائز مطالبہ قراردید یا۔ جرمن وزیر دفاع نے یہ بات اپنے امریکی ہم منصب جیمز ماٹیس سے ملاقات کے بعد کہی۔

(جاری ہے)

فان ڈیئر لائن نے یہ بھی کہا کہ اگر عالمی تنازعات پر قابو پانے کی مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنی ہے تو پھر مغربی دفاعی اتحاد کی ضروریات کے لیے فنڈ میں اضافے کا امریکی مطالبہ درست ہے۔ جرمن وزیر دفاع کی عالمی تنازعات سے مراد دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ ہے۔ انہوں نے جرمنی اور امریکا کے درمیان اسٹریٹیجیک مکالمت میں وسعت پیدا کرنے کی امریکی وزیر دفاع کی تجویز کو بھی اہم قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :