عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما سلیم شہزاد کو جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کا حکم دے دیا

ہفتہ 11 فروری 2017 17:31

عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما سلیم شہزاد کو جیل میں بی کلاس فراہم کرنے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2017ء) انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما سلیم شہزاد کی جانب سے دائر ضمانت اور جیل میں بی کلاس کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت میںانہیں جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔ہفتہ کوانسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے رہنما سلیم شہزاد کی ضمانت اور جیل میں بی کلاس فراہم کرنے سے متعلق دو درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں سلیم شہزاد کے وکیل کا کہنا تھا کہ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہے انہیں جیل میں بی کلاس اور میڈیکل کی سہولیات فراہم کی جائے عدالت نے سلیم شہزاد کو بی کلاس کی سہولیات فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی جبکہ درخواست ضمانت پر موئی فیصلہ نہ کیا جا سکا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی ۔واضح رہے سلیم شہزاد پر ڈاکٹر عاصم کیس میں دہشت گردو کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کا الزام ہے جبکہ شریک ملزمان میں کراچی کے میئر وسیم اختر رئوف صدیقی انیس قائم خانی قادر پٹیل اور عثمان معظم شامل ہے۔