اشتعال انگیز تقاریرکیس ،بانی متحدہ اور فاروق ستار سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ہفتہ 11 فروری 2017 17:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق کیس5 مقدمات میں ایم کیو ایم کے قائد اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سمیت دیگر کے باقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ہفتہ کوانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ملکی سالمیت کیخلاف اشتعال انگیز تقریر اور ملکی سا لمیت کے چونتیس مقدمات کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں ایم کیو ایم لندن کے پرفیسر حسن ظفر عارف ،ساتھی اسحاق ،امجداللہ اور محفوظ یار خان پیش ہوئے ۔عدالت نے ایم کیو ایم کے بانی، فاروق ستار سمیت دو سو سے زائد مفرور افراد کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے ہیں۔ عدالت نے مفرور ملزمان کو چھ مارچ تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔واضح رہے اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات میں میئر کراچی وسیم اختر رئوف صدیقی خواجہ اظہارالحسن ساتھی اسحاق محفوظ یار خان ضمانت پر رہا ہیں۔

متعلقہ عنوان :