جس قوم و معاشرے میں سچائی ہو گی اس پر زوال نہیں آ سکتا، قوم سچائی، دیانتداری اور انصاف کا دامن پکڑ لے یقین ہے اللہ تعالیٰ کی مدد ضرور ہو گی، پاکستان ریلوے جیسے قومی ادارہ کی بحالی پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق خراج تحسین کے مستحق ہیں، مولانا طارق جمیل

ہفتہ 11 فروری 2017 17:26

جس قوم و معاشرے میں سچائی ہو گی اس پر زوال نہیں آ سکتا، قوم سچائی، دیانتداری ..
لاہور۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ جس قوم و معاشرے میں سچائی ہو گی اس پر زوال نہیں آ سکتا، رائیونڈ ماڈل ریلوے اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب میں انہوں نے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ وہ سچائی، دیانتداری اور انصاف کا دامن پکڑ لیں، یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد ضرور ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عزت ،ْ کامیابی کا سہرا اسی کے سر سجتا ہے جو اللہ اور اس کے رسولﷺ کو راضی کرتا ہے، مولانا طارق جمیل نے پاکستان ریلویز جیسے قومی ادارہ کی بحالی پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے بیت اللہ میں بیٹھ کر خواجہ سعد رفیق کا انٹرویو سنا تو حرم شریف میں ریلوے کی بحالی اور خواجہ سعد رفیق کی کامیابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ جس معاشرے و قوم میں سچائی ہو گی اس پر زوال نہیں آ سکتا ،وہ ترقی کے زینے طے کرے گی اور جس قوم میں جھوٹ ،ْ دھوکا ،ْ ظلم ہو اس کیلئے ذلت یقینی ہے۔ اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے ملکی ترقی و استحکام ،ْ خوشحالی اور اسلام کی سربلندی کیلئے دعا کروائی۔