جامعہ کراچی میں ہونے والے سیمینار میں فاروق ستار اور مصطفی کمال ساتھ ساتھ ،مصافحہ بھی کیا

ہفتہ 11 فروری 2017 17:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2017ء) جامعہ کراچی میں ہونے والے سیمینار میں سیاسی مخالف یکجا ہوگئے جہاں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے سیمینار میں ایک دوسرے سے مصافحہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں قومی یکجہتی اور علاقائی روابط میں نوجوانوں کے کردار پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد ہوا۔

سیمینار میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے شرکت کیسیمینارنے فاروق ستاراورمصطفی کمال کو ایک دوسرے کے قریب کردیا جہاں مصطفی کمال اورفاروق ستار نے ہاتھ ملایا اور خیریت دریافت کی جب کہ مصطفی کمال نے مصافحہ میں پہل کی۔ سیمینار میں دونوں برابر کی نشستوں پر براجمان ہوئے۔