بھارت کاپاکستان سےرویہ جارحانہ ملک کاہے،سرتاج عزیز

افغانستان سے بھی تعلقات پیچیدہ ہیں،خطےمیں چین اورروس کےکردارسےصورتحال تبدیل ہورہی ہے،کشمیری استصواب رائےکیلئےجدوجہد کررہےہیں۔مشیرخارجہ امورکاپاکستان انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرزمیں خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 11 فروری 2017 15:59

بھارت کاپاکستان سےرویہ جارحانہ ملک کاہے،سرتاج عزیز
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 فروری2017ء) : وزیراعظم کے مشیرخارجہ امورسرتاج عزیزنے کہاہے کہ بھارت کا پاکستان سے رویہ جارحانہ ملک کا ہے،بھارت پاکستان کوتنہا کرنے کی کوشش کررہا ہے،افغانستان سے بھی تعلقات پیچیدہ ہیں،خطےمیں چین اورروس کےکردارسےصورتحال تبدیل ہورہی ہے۔ انہوں نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرزمیں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 3سال کے دوران چین کے ساتھ تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔

سی پیک کے تحت سرمایہ کاری کا حجم 58ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے چین سے قریبی اوردوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں کی وجہ سے21ویں صدی ایشیاکی صدی ہوگی۔19ویں صدی کی تاریخ دوبارہ خود کو دہرائے گی۔گزشتہ 20 سال میں دنیا کےحالات تیزی سے تبدیل ہوئے۔ سرتاج نے کہا کہ خطےمیں چین اورروس کےکردارسےصورتحال تبدیل ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلحے میں اضافے پر کنٹرول کےلیے بھارت پر عالمی دباؤہونا چاہیے۔جنوبی ایشیا میں امن ہمارے لیے چیلنج کی حیثیت رکھتاہے۔کشمیری استصواب رائےکےلیے جدو جہد کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پناہ گزینوں کا مسئلہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔

متعلقہ عنوان :