دہشتگردوں کےدھمکیاں دینےکیلیےانٹرنیٹ کیفےکےاستعمال کی اطلاعات

انٹرنیٹ کیفےکالائحہ عمل مرتب کیاجائے،کیفےمالک صارف کےشناختی کارڈکی کاپی اورڈیٹا ایک سال تک محفوظ رکھنے کاپابندہوگا،خلاف ورزی پرایس ایچ اومقدمہ درج کرسکے گا۔ آئی جی سندھ پولیس کاسیکرٹری داخلہ کوخط

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 11 فروری 2017 15:32

دہشتگردوں کےدھمکیاں دینےکیلیےانٹرنیٹ کیفےکےاستعمال کی اطلاعات
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 فروری2017ء) : آئی جی سندھ پولیس اےڈی خواجہ نے انٹرنیٹ کیفے کےاستعمال کالائحہ عمل مرتب کرنے کیلئےسیکرٹری داخلہ کوخط لکھ دیا ہے،دہشتگروں کےمبینہ طورپرانٹرنیٹ کیفیزاستعمال کرنےکی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ اےڈی خواجہ کے خط کےمتن میں کہاگیاہے کہ دہشتگرد دھمکیاں دینےکیلیےانٹرنیٹ کیفےکااستعمال کرتےہیں۔

(جاری ہے)

جس کیلئے ضروری ہے کہ انٹرنیٹ کیفے کےاستعمال کالائحہ عمل مرتب کیاجائے۔ لائحہ عمل کے تحت انٹرنیٹ کیفیزمیں وڈیوریکارڈنگ اورڈیٹارکارڈ بھی مرتب کیاجائے۔ جبکہ کیفےکے مالک کوصارف کےشناختی کارڈکی کاپی اورڈیٹا ایک سال تک محفوظ رکھنے کاپابند بنایا جائے۔ اگر کسی جگہ پرقانون کی خلاف ورزی ہوتوایس ایچ اوکواختیار دیاجائے کہ وہ کیفےمالک کیخلاف مقدمہ درج کرسکے۔

متعلقہ عنوان :