جدہ اور ریاض میں لاکھوں نشہ آورگو لیاں برآمد کر کے 5 سمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا

ہفتہ 11 فروری 2017 16:26

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء) سعودی اینٹی نارکوٹکس حکام نے ریاض اور جدہ میں لاکھوں نشہ آورگو لیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر 5 افراد گرفتار کر لئے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سعودی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اینٹی نارکوٹکس کی دو ٹیموں نے ریاض میں 680,000 میتھم فیٹا مائین گو لیاں دو مختلف کارروائیوں میں بر آمد کیں جبکہ جدہ میں دھاتی برتنوں میں چھپائی گئی 424000 گولیاں بر آمد کی گئیں جو شام سے تعلق رکھنے والے دو باشندوں سے بر آمد ہو ئیں جن کو گرفتار کر لیا گیا اور ان نشہ آور گولیوں کی فروخت میں ملوث کل 5 افراد میں 3 سعودی باشندے بھی شامل ہیں سعودی اینٹی نارکوٹکس حکام نے بتایا کہ یہ دونوں کارروائیاں نشہ آور گولیاں سمگل ہونے کی مخبری پر کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :