نیٹو مشن کے لیے مزید فنڈ کا امریکی مطالبہ جائز ہے، جرمنی

ہفتہ 11 فروری 2017 14:49

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء) جرمنی نے امریکا کی جانب سے نیٹو کے لیے پارٹنر ملکوں سے موجودہ فنڈ میں اضافے کے مطالبے کو جائز مطالبہ قرار دیا ہے۔وزیر دفاع اٴْروزلا فان ڈیئر لائن نے یہ بات امریکی ہم منصب جیمز ماٹیس سے ملاقات کے بعد کہی۔

(جاری ہے)

فان ڈیئر لائن نے کہا کہ اگر عالمی تنازعات پر قابو پانے کی مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنی ہے تو پھر مغربی دفاعی اتحاد کی ضروریات کے لیے فنڈ میں اضافے کا امریکی مطالبہ درست ہے۔ جرمن وزیر دفاع کی عالمی تنازعات سے مراد دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ ہے۔ انہوں نے جرمنی اور امریکا کے درمیان سٹرٹیجک مکالمت میں وسعت پیدا کرنے کی امریکی وزیر دفاع کی تجویز کو بھی اہم قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :