ممبئی ائر پورٹ پر مسافر کے جہاز کے اڑان کی عین تیاری پر جہاز کاایمرجنسی ایگزٹ دروازہ کھولنے کے باعث ایک مسافر زخمی

ہفتہ 11 فروری 2017 14:35

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء) ممبئی ائر پورٹ پر مسافر نے جہاز کے اڑان کی عین تیاری پر جہاز کاایمرجنسی ایگزٹ دروازہ کھول دیا جس سے ایک مسافر زخمی ہو گیا بھارتی اخبار انڈین ٹوڈے نے ایئر لائین کے حوالہ سے بتایا کہ جہاز میں 176 مسافر تھے اور یہ چندی گڑھ سے ممبئی جا رہاتھا ۔

(جاری ہے)

تمام مسافروں کے نشستوں پر بیٹھنے کے بعد جہاز نے ٹیک آف کے لئے رن وے پر رننگ شروع کی تو اسی دوران جہاز کی13 نمبر نشست پر بیٹھے مسافر نیجہاز کاایمرجنسی ایگزٹ دروازہ کھول دیا جس سے نشست 12 پر بیٹھا مسافر خراشیں آنے کے باعث زخمی ہو گیا ۔

پائلٹ نے فوری صورتحال بھانپ کر رنوے پر جہاز روک لیا اور متعلقہ حکام اور عملے کو طلب کر لیا جنہوں نے زخمی مسافر کو ہسپتال منتقل کیا اور ضروری کارروائی کی تاہم اسی دوران جہاز کی روانگی میں دو گھنٹے کی تاخیر ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :