آزاد امیدوار میکرون صدارتی الیکشن جیت سکتے ہیں، فرانسیسی رائے عامہ

ری پبلکن پارٹی کے امیدوار فرانسوا فِیوں کو کرپشن اسکینڈل کا سامنا ، مقبولیت خاصی کم ہو چکی ہے،رپورٹ

ہفتہ 11 فروری 2017 14:13

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2017ء) فرانس میں صدارتی انتخابات 23 اپریل کو ہوں گے۔ اس الیکشن کے لیے دائیں بازو کی ری پبلکن پارٹی کے امیدوار فرانسوا فِیوں کو کرپشن اسکینڈل کا سامنا ہے اور اٴْن کی مقبولیت خاصی کم ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق اس صورت حال میں رائے عامہ کے جائزوں میں بتایاگیا کہ الیکشن کے پہلے مرحلے میں انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت نیشنل فرنٹ کی خاتون لیڈر مارین لے پین کو 24 فیصد، آزاد امیدوار ایمانوئل میکرون کو 21 فیصد اور فرانسوا فیوں کو 20 فیصد ووٹ ڈالے جانیکا اندازہ لگایا گیا ہے۔

ان جائزوں کے مطابق سات مئی کو ہونے والے دوسرے مرحلے میں آزاد امیدوار میکرون کو 65 فیصد تک ووٹ مل سکتے ہیں اور مارین لے پین کو 35 فیصد ووٹ ڈالے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :