افغانستان، برفانی تودوں کے باعث 200 کے قریب ہلاکتیں

افغان صوبوں کو شدید برفباری کے بعد انتہائی مشکلات کا سامنا ،رابطہ سڑکیں اور راستے برفباری سے بند ہونے سے امدادی کارروائیوں میں شدیدمشکلات

ہفتہ 11 فروری 2017 14:07

افغانستان، برفانی تودوں کے باعث 200 کے قریب ہلاکتیں
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2017ء) افغانستان میںشدید برفباری کیبعد برفانی تودے گرنے کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 200کے قریب پہنچ گئی ۔افغان میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری کے بعد برفانی تودوں کے گرنے سے ہلاک شدگان کی تعداد 191 تک پہنچ گئی ہے۔ 22 افغان صوبوں کو شدید برفباری کے بعد انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ان صوبوں میں سے گزرنے والی کئی سڑکیں اور راستے برفباری سے بند ہو کر رہ گئے ہیں۔ اس باعث امدادی کارروائیوں میں شدید رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ افغانستان کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے امور کے نائب وزیر محمد اسلم سیاس نے بھی مشکلات کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ سیاس کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ نورستان ہے، جہاں اب تک 68 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ نائب وزیر نے زخمیوں کی تعداد300 زیادہ بتائی ہے۔

متعلقہ عنوان :