کراچی یونیورسٹی میں سیمینار، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار میں مصافحہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 11 فروری 2017 13:13

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 فروری 2017ء) : کراچی یونیورسٹی میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں شرکت کے لئے پاک سر زمین پارٹی  کےرہنما مصطفٰی کمال اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے بھی شرکت کی ۔ سیمینار میں شرکت کے دوران مصطفٰی کمال اور فاروق ستار نے مصافحہ کیا۔

(جاری ہے)

ہال میں موجود افراد نے مصطفٰی کمال اور فاروق ستار کے مصافحے کو خوب سراہا ۔ مصطفٰی کمال نے ہاتھ ملانے میں پہل کی جس کے بعد دونوں رہنما بازو سے بازو ملا کر بیٹھ گئے ۔ خیال رہے کہ مصطفٰی کمالنے وطن واپسی پر ایم کیو ایم سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد پاک سر زمین کے نام سے اپنی سیاسی جماعت قائم کی تھی۔

متعلقہ عنوان :