برطانیہ: ساحل سمندر سے 5 کروڑ پائونڈ مالیت کی کوکین پکڑی گئی

ہفتہ 11 فروری 2017 11:12

برطانیہ: ساحل سمندر سے 5 کروڑ پائونڈ مالیت کی کوکین پکڑی گئی
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء) گریٹ یار مائوتھ کے قریب ہوپئن بیچ (ساحل سمندر) اور کیسٹر کے بیچ پر بیگوں میں رکھی گئی 5 کروڑ پائونڈ مالیت کی کوکین پکڑی گئی۔

(جاری ہے)

مذکورہ کوکین کا وزن 360 کلو گرام بتایا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیچ پر موجود ایک شخص نے نارفوک پولیس کو اطلاع دی کہ اس نے بیچ پر کوکین سے بھرے بیگ دیکھے ہیں جس پر پولیس اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور بھاری مقدار میں موجود کوکین کو قبضہ میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :